بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لیے سماج
وادی پارٹی (ایس پی) کے آج جاری منشور کو کھوکھلے وعدوں کی دستاویز قرار
دیتے ہوئے کہا کہ عوام اس سے گمراہ ہونے والے نہیں ہیں اور بی جے پی دو
تہائی سے زیادہ اکثریت سے ریاست میں حکومت بنائے گی۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور پارٹی کی
اترپردیش یونٹ کے
صدر کیشو پرساد موریہ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام کے پاس وزیر
اعلی اکھلیش یادو کی حکومت کے گزشتہ پانچ برس کے کام کا ہر حساب ہے۔مسٹر یادو ریاست میں جس 'متوازن ترقی' کی بات کر رہے ہیں تو ریاست میں سماج
وادی پارٹی کے حکومت میں مجرموں، زمین مافیا وں، کان کنی مافیا، غنڈوں،
بدعنوانوں کی متوازن ترقی ہوئی ہے۔